جمعہ24؍ربیع الاول 1444ھ21؍اکتوبر 2022ء

ٹرمپ،اتحادیوں کی طاقت میں رہنےکی کوششوں کی تحقیقات

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اتحادیوں کی طاقت میں رہنے کی کوششوں کی تحقیقات، جارجیا میں فلٹن کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی فانی ویلیس کی زیر قیادت گرینڈ جیوری کی سماعت ہوئی۔

سابق سینیٹر کیلی لوفلر اور سابق وکیل وائٹ ہاؤس پیٹ سیپولون نے جیوری میں گواہی دی۔

سیپولون چند اجلاسوں میں شریک تھےجن میں ٹرمپ اور اتحادیوں نے ووٹ فراڈ کے الزامات پر گفتگو کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ووٹ فراڈ کے الزامات انتخابی نتائج بدلنے کی کوششوں کا حصہ تھے۔

سیپولون نےکیپٹل ہل حملہ کیس میں ہاؤس سیلیکٹ کمیٹی میں بھی گواہی دی تھی۔

سابق سینیٹر کیلی لوفلر سابق صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا سے براہ راست رابطے میں تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.