بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کشمیر کا سودا عمران خان نے کیا، وہی نریندر مودی کی جیت چاہتے تھے، محمد زبیر

سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ کشمیر کا سودا عمران خان نے کیا، وہی چاہتے تھے کہ نریندر مودی الیکشن جیت جائے۔

کراچی میں مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ سندھ کی یوم یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب میں محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ کشمیر ہمارے لیے کتنا اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کشمیریوں کو کرنے دیا جائے کہ وہ کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان نے کشمیر کا سودا کیا، انہوں نے ہی کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں نریندر مودی الیکشن جیتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ نریندر مودی ہی کشمیر کا مسئلہ حل کرسکتا ہے۔

محمد زبیر نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے وزراء خارجہ کانفرنس کے ایجنڈے میں حکومت نے کشمیر کو رکھا ہی نہیں، ہمارا مؤقف ہے کہ کشمیر کی آزادی کا سفر جاری رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.