بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہم کشمیر کیساتھ پاکستان کا حق بھی مانگ رہے ہیں، مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم کشمیر کے ساتھ پاکستان کا حق بھی مانگ رہے ہیں۔

کراچی میں یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کے دور میں بھارت مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کر گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف ایک ہائی وے کا نام کشمیر ہائی وے رکھا، ہم مظفرآباد اور سری نگر تک بھی ایک دن سڑک بنا دیں گے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اب تک ڈیڑھ لاکھ کشمیریوں کو بھارتی فوج نے شہید کیا، ہم کشمیر کے ساتھ پاکستان کا حق بھی مانگ رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سندھ کے موجودہ بلدیاتی نظام کو مسترد کرتی ہے، ہماری حکومت آئے گی تو کراچی میں پانچوں ٹریکس پر بسیں چلائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.