بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کشمیر پریمیئر لیگ: بھارت بوکھلا ہٹ کا شکار، ہرشل گبز کو دھمکیاں

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں شرکت کرنے والے جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز کو بھارتی بورڈ دھمکیاں دینے لگا۔

ہرشل گبز نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’بھارتی کرکٹ بورڈ مجھے دھمکی دے رہا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی غیرضروری طور پر پاکستان کے ساتھ اپنا سیاسی ایجنڈا بیچ میں لارہاہے اور مجھےکے پی ایل ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ہرشل گبز نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا بی سی سی آئی کی جانب سے مجھےدھمکی دی جارہی ہے کہ بھارت میں انٹری کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں 6 اگست سے کے پی ایل کا آغاز ہو گا ۔

کشمیر ڈے کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے مابین مسکڈ مارشل آرٹ (ایم ایم اے) فائٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ہرشل گبز نےجنوبی افریقہ کیلئے90ٹیسٹ،248ون ڈے،23ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.