آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج بلائے جانے کا امکان ہے۔
اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کے لیے مشاورت کی جائے گی۔
وزارت عظمیٰ کے لیے خواجہ فاروق، سردار تنویر الیاس، اظہر صادق اور بیرسٹر سلطان کے درمیان مقابلہ ہے۔
ادھر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر پیپلز پارٹی نے نبیلہ ایوب کو ٹکٹ جاری کردیا، مخصوص نشستوں پر انتخاب کے لیے پیپلز پارٹی کے پاس 10 ووٹ ہیں، پیپلز پارٹی خواتین کی مخصوص نشستوں پر صرف ایک رکن منتخب کروا سکتی ہے۔
Comments are closed.