بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حافظ آباد: DHQ اسپتال میں سیلینگ گر گئی، مریضہ جاں بحق، 2 افراد زخمی

ڈی ایچ کیو اسپتال حافظ آباد کے میڈیکل وارڈ میں سیلنگ گرنے کے نتیجے میں ایک مریضہ جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سیلنگ گرنے کے سبب زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کے لیے اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

زخمیوں کے وارڈ میں داخل ایک مریض اور اس کا بھائی حادثے کے زخمیوں میں شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  ڈی ایچ کیو حافظ آباد اسپتال کے کئی حصوں کی چھتیں خستہ حال ہو چکی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.