جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کشمیر بھارت کی جھولی میں ڈال کر اب تجارت کر رہے ہیں، رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے پہلے کشمیر بھارت کی جھولی میں ڈال دیا اب تجارت کر رہےہیں۔

رانا ثناءاللّٰہ نے لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی حالت تباہی کے دہانے پر ہے، کہاں گٸی وہ ٹیم جو کہتی تھی کہ تین ماہ میں سب ٹھیک کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کہتے تھے کہ باہر سے لوگ آکر نوکریاں کریں گے، نواز شریف تجارت کرے تو غدار یہ کریں تو حب الوطنی۔

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناءاللّٰہ پر منشیات برآمدگی کیس میں ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

 رہنما مسلم لیگ نون نے کہا کہ یہ ڈبل اسٹینڈرڈ ہے جسے ساری قوم پہچان چکی ہے، نواز شریف کا بیانیہ اب لوگوں کو سمجھ آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 73 سالوں سے بھٹک رہے ہیں،ہم سے پیچھے رہنے والے ملک آگے نکل گٸے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.