سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے وفاقی حکومت سے استفسار کیا کہ کس نے ملک میں سیاحت کو کھولا ہے؟
ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں کورونا کیسز میں اس وقت 4 گنا ضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے تقریباً تمام نجی اسپتال بھر چکے ہیں، ڈاکٹر اور ہیلتھ کیئر عملہ پریشان ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ دنیا ہمیں آنے سے منع کررہی ہے، ہم سب کو آنے دے رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے اپنے بارڈر اور ائیرپورٹ کھول دیے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ کس نے ملک میں سیاحت کو کھولا ہے، ناران کاغان کا حال دیکھا ہے، گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس کی شرح دیکھ لیں۔
Comments are closed.