پیر 3؍صفر المظفر 1445ھ21؍اگست 2023ء

کسی کو مردم شماری پر شکوک و شہبات نہیں ہونے چاہئیں، مرتضیٰ وہاب

مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اب تک مردم شماری کے سرکاری نتائج ہمارے پاس نہیں آئے، جس صوبے کی جتنی آبادی ہے اتنی ہی دکھانی چاہیے، کسی کو مردم شماری پر شکوک و شہبات نہیں ہونے چاہییں، دھرنے چھوڑ دیں کراچی والوں کو کام چاہیے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی کے زیر اہتمام سالانہ گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ملک بھر کے مڈ کیرئیر کورس کے زیر تربیت افسران میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

سالانہ گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مئیر کراچی نے تمام افسران کو تربیت مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت افسران میں نکھار پیدا کرتی ہے اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (این آئی ٹی) افسران کی تربیت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، تمام افسران کو مڈکیرئیر کورس مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اچھے تعلیمی اداروں سے پڑھنے کے باوجود بھی جوان پاکستان سے باہر چلے جاتے ہیں، مجھے فخر ہے کہ میں نے ایک سرکاری ادارے سے تعلیم حاصل کی، ہم ہی ہیں جو ملک پاکستان کو بدل سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2022 میں بارشوں کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا گیا، تاہم اب ایسا نہیں کہ لوگ آپ کو تنقید کا نشانہ نہیں بنائیں گے لیکن اب افسران فائلوں پر دستخط کرتے ہوئے گھبراتے ہیں۔

مئیر کراچی نے کہا کہ کےایم سی کے پاس 11 اسپتال ہیں جن میں مسائل ہیں، میں نے کہا تھا کہ ہیلتھ سیکٹر صوبائی حکومت کے پاس ہونا چاہیے، صوبائی حکومت این آئی سی وی ڈی بہترین طریقے سے چلارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.