پیر 3؍صفر المظفر 1445ھ21؍اگست 2023ء

صدر کو ہوش آیا کہ کچھ غلط گیا ہے، سعید غنی

پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ 28 گھنٹے بعد صدر کو ہوش آیا تو انہیں اندازہ ہوا کہ کچھ غلط ہوگیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عارف علوی نے کچھ نیند سے اٹھ کر کہا اس کی حیثیت نہیں، ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی نے انتشار کی سیاست کو جنم دیا ہے۔

دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ٹوئٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، ٹوئٹ دیکھ کر حیرت ہوئی۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ صدر کا معاملہ آدھا تیتر اور آدھا بٹیر والا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.