متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پختونوں کو کسی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے تو ہم پختونوں کے ساتھ ہوں گے۔
کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعیدآباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمارا دین ہمارا وطن بھی ہماری پہچان ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں دو طبقے ہیں ایک ظالم اور ایک مظلوم، حقوق کی جدوجہد میں ایم کیو ایم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پختونوں کو کسی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے تو ہم پختونوں کے ساتھ ہوں گے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی نے اصغر خان کو کاندھوں پر بٹھایا تھا، الیکشن جتایا تھا۔
کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ آپ نے بلدیہ کے انتخابات کا فیصلہ آج کردیا ہے۔ ہم آپ کا دل جیتنے آئے تھے، اپنا دل ہار کے جارہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ آج سے کراچی کے مہاجروں، بلوچوں، سرائیکیوں، پختونوں اور تمام قومیتوں کا وقت شروع ہوچکا۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان غریب کے ساتھ کھڑی ہوگی، انہیں ایوانوں میں بھیجے گی۔
انہوں نے کہا کہ غریبوں، مظلوموں کی طرف سے جہاد کا اعلان ہوگا تو جاگیرداروں کا خاتمہ ہوجائے گا۔ کراچی کا فیصلہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔
Comments are closed.