اتوار 20؍ربیع الثانی 1445ھ 5نومبر2023ء

اسرائیلی فوج کا لبنان میں فضائی حملہ، 3 بچے شہید

اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی علاقے میں فضائی حملہ کیا ہے جس میں 3 افراد شہید ہوگئے۔ 

لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ 

دوسری جانب لبنانی رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں 8 سے 14 سال کے تین بچے شہید ہوئے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو نشانہ بنانے والا اسرائیلی حملہ خطرناک پیشرفت ہے جس کے نتائج ہوں گے۔

دوسری جانب لبنانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں بچوں اور شہریوں کی ہلاکت پر اقوام متحدہ میں شکایت کریں گے۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ حملے کی معلومات اور تصاویر پیر کو اقوام متحدہ میں جمع کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.