اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور ن لیگ کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کسی ادارے کو کمزور کرکے سول بالا دستی نہیں چاہتے۔
ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ پارلیمنٹ کو مضبوط کرکے سول بالا دستی چاہتے ہیں، امن ہوگا تو جمہوریت کے سفر میں کامیاب ہوں گے۔
ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ یہی ن لیگ کا نظریہ ہے، اس نظریے پر ہم قائم رہیں گے، اسی نظریے کے ساتھ پاکستان کی خدمت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں نے ملک میں امن کے لیے قربانیاں دیں۔
Comments are closed.