فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ کسٹمز ایکٹ کی ترامیم پر قوانین بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
ایف بی آر حکام کے مطابق کمیٹی کسٹمز ہاؤس کراچی کے سینئر افسران پر مشتمل ہوگی۔
حکام کے مطابق کمیٹی کسٹمز ایکٹ 1969 کی ترمیم شدہ شق پر عمل درآمد کے لیے قوانین بنائے گی۔
ایف بی آر حکام کے مطابق ترمیم شدہ شق گڈز ڈکلیئریشن کےساتھ کاغذات منسلک نہ کرنے پر سزا تجویز کرتی ہے۔
حکام کے مطابق ترمیم شدہ شق کنٹینر کے اندر پیکنگ لسٹ اور انوائس نہ رکھنے پر بھی سزا تجویز کرتی ہے۔
ایف بی آر حکام کے مطابق کمیٹی انوائس اور پیکنگ لسٹ نہ ہونے پر تجویز کردہ سزا متعین اور مختلف اقسام کے گڈز ڈکلیئریشن کی نشاندہی کرے گی۔
حکام کے مطابق کمیٹی گڈز ڈکلیئریشن کےساتھ ضروری کاغذات منسلک کرنےکی بھی نشاندہی کرے گی۔
ایف بی آر کے مطابق یہ قانونی شقیں قوانین مرتب ہونے کے بعد ہی قابل عمل ہوں گی، جب تک قوانین مرتب نہیں ہوتے کوئی بھی تادیبی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
Comments are closed.