
بھارتی ریاست پنجاب میں وزیر اعظم مودی کے قافلے کو کسان مظاہرین نے راستے میں روک دیا۔ مودی کو اپنا دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس لوٹنا پڑا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کسان مظاہرین کے احتجاج کے باعث وزیر اعظم مودی 20 منٹ تک بھٹنڈا شہر کے فلائی اوور پر پھنسے رہے۔
ریاستی حکومت کی جانب سے ناقص سیکیورٹی انتظامات پر وزیراعظم مودی اپنا دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس روانہ ہوگئے۔
ایئرپورٹ پر مودی نے وزیراعلیٰ کو شکریہ کا پیغام بھجواتے ہوئے کہا کہ اپنے وزیراعلیٰ کو شکریہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں ایئرپورٹ تک زندہ لوٹ پایا۔
بھارتی وزیراعظم کو فیروز پور شہر میں کئی منصوبوں کا افتتاح اور ریلی سے خطاب کرنا تھا۔
Comments are closed.