coyote hookup hookup Parsippany NJ hookup Millerton hookup sites like craigslist knoxville hookups casusl hookup review

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز اور پرویز رشید کا لہجہ قابل مذمت، متاثرہ صحافیوں سے معذرت کریں، ایمینڈ

ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اور نیوز ڈائریکٹرز نے مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز اور پرویز رشید کے لہجے کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ مریم نواز اور پرویز رشید تمام متاثرہ صحافیوں سے معذرت کریں۔

ایمینڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایمینڈ میڈیا کی آزادی پریقین رکھتی ہے اور ورکنگ صحافیوں کی توہین کی مذمت کرتی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ورکنگ صحافیوں کی توہین سیاسی جماعتوں سے ہو یا اداروں کے ذاتی مفاد کے لیے، قابل مذمت ہے، کسی شخص یا ادارے کو میڈیا کو ڈکٹیٹ کرنے کا حق نہیں کہ کون ٹی وی پر آ سکتا ہے اور کون نہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں پروگرام میں گیسٹ لینے کے لیے ڈکٹیٹ کرنے سے فوری باز آ جائیں، میڈیا کو مینیج کرنے کی خواہش سیاسی جماعتوں میں آمرانہ مائنڈ سیٹ بے نقاب کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.