hookup que significa pregnant hookup charlotte hookup bars hookup Illinois

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہین آفریدی سے ننھے مداح کی ملاقات، فاسٹ بولر جیسا جشن بھی منایا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی سے اُن کے ننھے فین نے ملاقات کی، کم عمر مداح شاہین آفریدی کے وکٹ حاصل کرنے کے بعد جشن منانے کے انداز میں ملا۔

ننھے مداح محمد صالح کے آئیڈیل فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ہیں، اُن کی خواہش تھی کہ وہ شاہین شاہ آفریدی سے ملیں۔

یہ ملاقات قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ہوئی جہاں آج کل شاہین آفریدی پی ایس ایل سیون کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

صالح جب اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے ملا تو وہ بہت پُرجوش تھا، وہ اپنے آئیڈیل شاہین آفریدی سے ان ہی کے جشن منانے کے اسٹائل میں ملے، محمد صالح کے انداز کو شاہین شاہ آفریدی نے بھی خوب سراہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.