کرکٹ ساؤتھ افریقا (سی ایس اے) کے سابق ڈائریکٹر گریم اسمتھ نسل پرستی کے الزامات سے بری ہوگئے۔
سابق کپتان اور سابق ڈائریکٹر گریم اسمتھ کو 2 رکنی آزاد ثالثی پینل نے تینوں الزامات سے بری کردیا ہے۔
گریم اسمتھ کو نسل پرستانہ الزامات میں عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کیا گیا ہے۔
اس سے قبل جنوبی افریقا بورڈ کے سوشل جسٹس ڈپارٹمنٹ نے مزید تحقیقات کی سفارش کی تھی۔
یاد رہے کہ گریم اسمتھ پر بطور ڈائریکٹر کرکٹ ساؤتھ افریقا نسلی تعصب برتنے کے الزامات تھے۔
Comments are closed.