کرکٹ آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم کے اعلان کے ساتھ دورہ پاکستان کی تیاریوں کی تصدیق بھی کی ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ وارنر اور میچل مارش سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل نہیں ہیں۔
دونوں کرکٹرز دورہ پاکستان کی تیاری کی وجہ سے سیریز مس کریں گے کیوں کہ پاکستان کا دورہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے فوری بعد ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر اور دیگر اہم اسپورٹ اسٹاف بھی دورہ پاکستان کی تیاری کے لئے چھٹیاں لے گا۔
اینڈریو میکڈونلڈ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہیڈ کوچ ہوں گے۔
Comments are closed.