بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کرکٹر محمد عباس کا رِدھم اور اعتماد کے ساتھ قومی ٹیم میں واپسی کا ٹارگٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم سے نظر انداز کیے جانے والے فاسٹ بولر محمد عباس نے کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار بولنگ کی ہے۔

کرکٹر محمد عباس نے ہیمپشائر کی جانب سے مڈل سیکس کے خلاف میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے پہلی اننگز میں ہیٹ ٹرک سمیت چھ وکٹیں لیں محمد عباس کی بولنگ کی بدولت ہیمپشائر نے 249رنز سے کامیابی حاصل کی۔

محمد عباس کا کہنا ہے کہ کاؤنٹی کرکٹ میں سیزن کا آغاز اچھا ہوا ہے خوشی ہے کہ پہلے دو میچز میں کامیابی ملی ہے، میری کوشش یہی ہے کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیل کر رِدھم حاصل کروں۔

انہوں نے کہا کہ لمبی بولنگ کر کے اپنا اعتماد بحال کرنا چاہتا ہوں اعتماد اور ردھم کے ساتھ ایک بار پھر ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔

محمد عباس نے کہا کہ میں اپنے ورک لوڈ کو بھی سیٹ کر رہا ہوں ٹارگٹ یہی ہے کہ ٹیم میں واپس آنا ہے جب بھی موقع دیا گیا تو ملک کے لیے کھیلنا چاہوں گا۔

قومی ٹیم کے کرکٹرز فخر زمان، عابد علی، افتخار احمد اور محمد رضوان نے گراؤنڈ میں ہی نماز مغرب ادا کی۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے میچ میں لیسٹر شائر میں بہت سردی تھی کنڈیشنز کی وجہ سے مشکل ہوئی جبکہ ساؤتھمپٹن میں کنڈیشنز اچھی تھیں جس کا بھرپور فائدہ اٹھایا، ریورس سوئنگ کے لیے زور لگانا پڑتا ہے اس سے ردھم میں آنے کا موقع مل رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.