جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کرکٹر حسن علی کا اہلیہ کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے اہلیہ سامعہ خان کی سالگرہ کے موقع پر محبت بھرا پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سامعہ کا میری زندگی میں شامل ہونا میری ایک بڑی خوش قسمتی ہے۔

پنڈی ٹیسٹ کے آخری روز شاندار بولنگ کرنے والے حسن علی نے اپنے منفرد ’جنریٹر‘ اسٹائل کے بعد آج وکٹیں لینے پر ایک اور اسٹائل کے ذریعے جشن منایا۔

سوشل میڈیا سائٹس پر جاری پیغامات میں حسن علی نے اہلیہ کے ہمراہ یادگار تصویر شیئر کی، اور سامعہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

انہوں نے لکھا کہ ’میری پیاری ، خوبصورت بیوی کو سالگرہ بہت مبارک ہو، آپ میرے دل کے قریب ہیں اور ہر دلعزیز شخصیت ہیں۔‘

حسن علی نے اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں ہر دن آپ کی محبت میں گزارتا ہوں، آپ ایک حیرت انگیز عورت ہیں، میں خوش قسمت آدمی ہوں کہ آپ میری زندگی میں شامل ہیں۔‘

واضح رہے کہ 20 اگست 2019 کو حسن علی بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ جوڑے نے حال ہی میں اپنے گھر نئے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنائی تھی۔

سامعہ آرزو متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں لیکن وہ گوجرانوالہ بھی آتی رہتی ہیں۔

یاد رہے کہ حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے، انہوں نے مانو رچنا یونیورسٹی سے ایرو ناٹکس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی بیٹی کی پیدائش پر اہلِ خانہ سے دور ہونے ہر دُکھی ہیں۔

سامعہ آرزو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ایمریٹس ایئرلائن میں بطور فلائٹ انجینئر خدمات سر انجام دیتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.