قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کھلاڑی معین خان کے بیٹے اعظم خان نے فِٹ ہونے کیلئے 37 کلو وزن کم کر کے اپنی تصویر جاری کی ہے۔
اعظم خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک بوم رینگ ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں گلے میں چین پہنے اور آنکھوں پر چشمہ لگائے دیکھا جاسکتا ہے۔
پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر اعظم خان نے فٹنس بہتر کرنے کے لیے 10 روز میں 5 کلو وزن کم کیا تھا۔
اس سے قبل انہوں نے 32 کلو وزن کم کیا تھا، 140 کلو وزن رکھنے والے اعظم خان نے کرکٹ کیلئے خود کو فِٹ کرنے کی ٹھان رکھی ہے جس کیلئے وہ اب تک 37 کلو وزن کم کرچکے ہیں۔
اعظم خان کا کہنا تھا کہ خراب بیٹنگ پر ابو سے ڈانٹ پڑتی رہتی ہے، میرے والد کو مجھ سے بہت امیدیں ہیں کوشش کرتا ہوں ان کو مایوس نہ کروں۔
Comments are closed.