جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کرپشن مقدمات: یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش نہ ہوسکے

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کرپشن مقدمات میں وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔

کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں یوسف رضا گیلانی و دیگر کے خلاف ٹڈاپ کرپشن کے 26 مقدمات کی سماعت ہوئی۔

یوسف رضا گیلانی نے مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کرلی۔

عدالت نے مقدمات کی سماعت 8 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزمان پر فریٹ سبسڈی پر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.