جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

کرونا کی نئی لہر: وزیراعظم کا ملک میں لاک ڈاؤن نہ لگانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، تیسری لہر بہت خطرناک ہے، لیکن ملک بند نہیں کرسکتے۔

وزیراعظم عمران خان نے کرونا سے متعلق قوم کے نام جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میں نے کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے ایک سال احتیاط کی اور کسی نجی تقریب میں شرکت نہیں کی مگر سینیٹ الیکشن کے دوران احتیاط نہیں کرسکا، جس کے باعث کرونا کا شکار ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کرونا کی نئی لہر بہت خطرناک ہے، تیسری لہر برطانیہ سے آئی ہے، برطانیہ سے پاکستانیوں کی بڑی تعداد ملک میں آئی، جس کے باعث نئی لہر تیزی سے پھیلی ہے، اب صورت حال یہ ہے کہ ملک کے تمام اسپتال بھر چکے ہیں، لہذا سب احتیاط کریں اگر ایس او پیز پر عمل نہیں کیا تو صورت حال مزید خراب ہوجائے گی‘۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنا ملک بند نہیں کرسکتے کیونکہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں البتہ ماسک  پہننے سے کافی حد تک کرونا سے بچاؤ ممکن ہے لہذا احتیاط کریں، اب تو دنیا میں کرونا ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی ہے، عوام خود ہی کرونا ایس او پیز کا خیال رکھیں، ہجوم والے مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

You might also like

Comments are closed.