
پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے کمائی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
معروف جریدے فوربز نے 2023ء میں ٹاپ 10 امیر ترین ایتھلیٹس کی فہرست جاری کردی۔
سال 2023ء میں پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے کمائی میں تمام ایتھلیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
جریدے کی رپورٹ کے مطابق سعودی کلب جوائن کرنے کے بعد رونالڈ دنیا کے امیر ترین ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔
فوربز کے مطابق 2023 کی فہرست کے مطابق رونالڈو کی کمائی 136 ملین ڈالر رہی، پرتگالی فٹ بالر 2017ء کے بعد پہلی بار امیر ترین ایتھلیٹ بنے ہیں۔
ارجنٹینا کو ورلڈ چیمپئن بنوانے والے لیونل میسی اس فہرست میں 130 ملین ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
فرانس کے فٹ بالر کیلان ایمباپے 120 ملین ڈالرز کی کمائی کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
فوربز کی رپورٹ میں امریکی باسکٹ بال پلیئر لی برون جیمزکی 119 اعشاریہ 5 ملین ڈالرز کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
میکسیکن باکسر کانیلوالواریز 110 ملین ڈالرز کے ساتھ پانچویں جبکہ سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر 95 اعشاریہ 1 ملین ڈالرز کے ساتھ 9ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹینس اسٹار راجر فیڈر ٹاپ 10 میں شامل واحد کھلاڑی ہیں، جو کھیل سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.