جمعرات 13؍شوال المکرم 1444ھ4؍مئی 2023ء

بلاول بھٹو بھارت کے شہر گووا پہنچ گئے

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر بھارت کے شہر گووا پہنچ گئے۔

وزارت خارجہ کا اعلیٰ سطح وفد بھی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔

پاکستان میں سابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ نے بلاول بھٹو کا گووا میں استقبال کیا۔

جے پی سنگھ اب بھارتی وزارت خارجہ میں پاکستان افغانستان اور ایران چیپٹر کے نمائندہ خصوصی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.