جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کرسٹل ٹن پیک میں بذریعہ کوریئر بحرین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پاکستان کسٹمز ایئر پورٹ کلکٹریٹ کے ایکسپریس میل سروس ایکسپورٹ شاہراہِ فیصل کراچی پر تعینات ڈرگ انفورسمنٹ سیل کے عملے نے ٹن پیک میں کوریئر کے ذریعے کرسٹل بحرین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ڈرگ انفورسمنٹ سیل کے عملے نے دورانِ چیکنگ اندرونِ ملک سے بیرونِ ملک جانے والے پارسلز کی چیکنگ کے دوران کراچی سے بحرین بھیجے جانے والے خشک میوہ جات کے 14 سیلڈ ٹن پیکس کے پارسل کو کھول کر چیک کیا تو ان میں سے خشک میوہ جات کی جگہ اعلیٰ کوالٹی کی پولی تھین میں پیک ایمفیٹامائن کرسٹل کے پیکٹ برآمد ہوئے۔

برآمد ہونے والی منشیات کا مجموعی وزن 4 اعشاریہ 10 کلو گرام ہے، جس کی بین الاقوامی مالیت 4 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔

برآمد شدہ Amphetamine crystal (منشیات) کو کسٹم حکام نے اپنی تحویل میں لے کر پارسل بک کرانے والے ملزم کے خلاف کسٹمز نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

بعد ازاں ملزم کی تلاش اور گرفتاری کے لیے کلکٹر کسٹمز ایئر پورٹ عرفان الرحمٰن نے ایڈیشنل کلکٹر فرح فاروق کی زیرِ نگرانی ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انعام اللّٰہ کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

ٹیم کی کی شبانہ روز محنت اور جدوجہد سے پارسل بک کرانے والے کراچی کے رہائشی محمد علی نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا اور مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر کے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.