کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں ایک شخص کی گلا کٹی لاش ملی ہے، مقتول نے پانچ سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔
پولیس کے مطابق لاش پانی کے ٹینک سے ملی، مرنے والے کی شناخت 25 سال کے عمران کے نام سے ہوئی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، لاش دو روز پرانی ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ عمران 5 سال قبل مردان میں پسند کی شادی کر کے کراچی منتقل ہوا تھا، بیوی واقعہ کے روز کورنگی میں اپنے میکے گئی ہوئی تھی اور جب واپس آئی تو شوہر کی لاش گھر میں پانی کے ٹینک سے ملی۔
پولیس کے مطابق مقتول کو پہلے گھر کی چارپائی کے پائے سے سر پر ضربیں ماری گئیں پھر تیز دھار آلے سے گلا کاٹا گیا۔
مقتول عمران دو بار منشیات رکھنے کے کیس میں بھی بند ہو چکا ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Comments are closed.