پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

کراچی: 3 لاپتہ افراد کی بازیابی پر کیس نمٹا دیا گیا

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتہ 3 افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں۔

دورانِ سماعت پولیس کی جانب سے پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی۔

پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی پیش رفت رپورٹ کے مطابق مومن آباد کے علاقے سے لاپتہ شہری عمران اختر اور سعود آباد کے علاقے سے لاپتہ ہونے والا محمد ساجد واپس آچکا ہے۔

وکیل کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر عدالت نے ایس ایس پی ویسٹ کو طلب کر لیا۔

عدالت نے ایس ایس پی ویسٹ کو 2 نومبر کو رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے 3 لاپتہ افراد کی بازیابی پر درخواستیں نمٹاتے ہوئے وفاقی اور صوبائی محکموں سے دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.