
کراچی کے علاقے پاک کالونی پرانا گولیمار میں 2 منشیات فروش گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زخمی افراد نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ گلی میں بیٹھے تھے کہ نامعلوم ملزمان آئے جنہوں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔
تینوں زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت سرفراز، علی اور جاوید کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 2 منشیات گروپوں میں فائرنگ کا ہے، زخمی افراد کا بھی تعلق مبینہ طور پر ایک منشیات فروش گروپ سے ہے۔
Comments are closed.