جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کراچی: 12ویں ادبی میلے کے ڈیجیٹل ایڈیشن کا دوسرا روز

کراچی میں 12ویں ادبی میلے کے ڈیجیٹل ایڈیشن کے دوسرے روز مختلف ملکی و غیر ملکی مصنفین کی کتابوں کی رونمائی کی گئی۔

ادب سے محبت کرنے والے ہر سال کراچی ادبی میلے کا انتظار کرتے ہیں۔ اس بار کورونا کی وبا کے باعث فیسٹیول کو ڈیجیٹل ایڈیشن کا نام دیا گیا ہے۔

دوسرے روز 19 سیشنز کا اہتمام کیا گیا جس میں آٹھ کتابوں کی رونمائی کی جارہی ہیں اور مختلف سیشنز میں نئی نسل کی آواز، انگلش فکشن، آرٹ اور ادب، ایشیا اور یورپ کے کلچر کے حوالے سے بھی سیشنز رکھے گئے ہیں۔

ادبی میلے میں ملک اور بیرون ممالک سے دانشور، ادیب، سیاستدان اور سماجی شخصیات آن لائن سیشنز میں شر کت کررہے ہیں۔

سینٹر رضاربانی کے ناول’The Smile Snatchers‘ کی رونمائی بھی کی گئی۔

جس پر بات کرتے ہوئے رضا ربانی نے بتایا کہ یہ ایک اسٹرگلنگ آرٹسٹ کے حوالے سے ہے، اس میں ان بچوں کے بارے میں بھی لکھا گیا جو متنازع علاقوں میں کسی حادثہ کے باعث متاثر ہونے سے ان کی خوشیاں چھن گئی۔

کراچی لٹریچر فیسٹیول میں غلط خبریں اور غلط معلومات کے حوالے سے بھی دلچسپ سیشن رکھا گیا گیا جبکہ ادبی میلے کے دوسرے روز کا اختتام مشاعرہ پر کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.