جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کراچی: ہول سیلز اجناس بازار ہڑتال کے باعث آج بند رہیں گے

چئیرمین کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ ہول سیلز اجناس بازار ہڑتال کے باعث آج بند رہیں گے۔

چئیرمین کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایڈیشنل کمشنر بات سننے کو تیار نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پونے تین کروڑ آبادی کی ہول سیل سپلائی تین دن سے بند ہے۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اوربلوچستان کے بعد سندھ میں بھی آج سے ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند، دیگر دنوں میں کاروبار کی اجازت سحری سے شام 6 بجے تک ہوگی تاہم کراچی کے تاجروں نے آج کاروبار کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے پابندی کے باوجود بھی آج کاروبار کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

چیئرمین کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے کہا کہ بار بار چھٹیوں کے دن تبدیل کرنے سے ابہام پیدا ہورہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.