ہاکس بے پر پکنک کے لیے آنے والے شہریوں سے پیسے لینے والے نوجوانوں کی جانب سے معافی مانگ لی گئی ہے۔
پولیس حراست میں موجود 2 نوجوانوں کا ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے، نوجوانوں کا ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ ہم غریب ہیں، فٹ بال کے لیے 20 روپے لیتے ہیں، کسی گاڑی سے 200 روپے بھتہ نہیں لیا ہے۔
زیرِ حراست نوجوانوں کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ غریب ہیں 20-20 روپے جمع کر کے فٹبال کھیلتے ہیں۔
دوسری جانب پولیس حکام کے مطابق زیرِ حراست دونوں افراد کو تنبیہ کے بعد رہا کر دیا جائے گا، دونوں ملزمان تاحال حراست میں ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق گوٹھ انتظامیہ نے جمع رقم سے ساحل کی صفائی کی تصدیق کی ہے، مبارک ویلیج میں نہ لائف گارڈ ہیں اور نہ ہی صفائی کے انتظامات ہیں۔
پولیس اور مبارک ویلیج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں سے جمع رقم سے ساحل کا خیال رکھا جاتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی سی ویسٹ سے تصدیق کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ ہوگا۔
Comments are closed.