casual encounter hookups coyote hookup best site to hookup with older woman being honest about wanting hookup reddit

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: گلشن اقبال میں 13 سالہ بچی کیساتھ اغوا کے بعد زیادتی

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 19 میں 13 سال کی بچی کو اغوا کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

متاثرہ بچی کے والد عبدالولی خان  نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  13 اپریل کو بچی گھر کے باہر سے لاپتہ ہوئی، 14 اپریل کو بچی گھر کے باہر بے ہوشی کی حالت ملی۔

والد کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت ہوئی ہے، بچی کو فلیٹ میں موجود پڑوسی نے مبینہ طور پر اغوا کیا۔

بچی کے والد کا کہنا ہے کہ بااثر افراد کی سرپرستی کے باعث پولیس کارروائی نہیں کرنا چاہتی، بچی نے ملزم کو شناخت کر لیا ہے۔

عبدالولی خان نے الزام عائد کیا کہ مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیشی افسر رشوت طلب کر رہا ہے۔

دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.