کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں زہریلی چیز کھانے سے 3 بچے ہلاک ہوگئے۔
ترجمان نجی اسپتال کا کہنا ہے کہ زیریلی چیز کھانے سےخاتون کی حالت تشویش ناک ہوگئی ہے، جاں بحق ہونے والوں دو بچے اور ایک بچی شامل ہے۔
ترجمان نجی اسپتال کا کہنا ہے کہ تینوں بچے مردہ حالت میں اسپتال لائے گئے۔
نجی اسپتال کا کہنا ہے کہ بچوں کی عمریں 4 سے 7 سال کے درمیان ہیں، جاں بحق بچوں کے نام زیدان، ارشان اور ایشال ہیں۔
پولیس کے مطابق خاتون کے رشتہ دار کا کہنا ہے خاتون نے مچھر مار دوا چھڑکی تھی، مچھر مار دوا کے باعث بچوں کی حالت خراب ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کے رشتہ دار کوئی قانونی کارروائی نہیں چاہتے۔
Comments are closed.