بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: گلستانِ جوہر میں 3 بچوں کی ہلاکت، ڈاکٹر کا اہم انکشاف

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر میڈیکو لیگل آفیسر (ایم ایل او) ڈاکٹر افشاں نے اہم انکشاف کیا ہے۔

ایم ایل او ڈاکٹر افشاں نے بتایا کہ تینوں بچوں کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوا ہے، لیکن اُن کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں۔

ڈاکٹر افشاں نے مزید کہا کہ بچوں کی موت کی وجوہات کے بارے میں حتمی طور پر مکمل رپورٹ آنے کے بعد ہی کچھ کہا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ بچوں کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں تھے۔

گزشتہ روز گلستان جوہر کے بلاک 19 میں مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں میں 2 لڑکے اور ایک بچی شامل ہے، جن کی عمریں 8 تا 3 سال ہیں۔

ان بچوں کے والد کا نام عمران اور والدہ کا نام نورین ہے، جن میں علیحدگی ہوچکی ہے اور وہ اب الگ الگ رہتے ہیں۔

والد عمران نے تینوں بچوں کو مارنے کا الزام نورین پر لگاتے ہوئے کہا تھا کہ اُس نے ایسا مجھ سے انتقام لینے کے لیے کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.