سینئر ڈائریکٹر انکروچمنٹ بشیر صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی کے گجر نالے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
سینئر ڈائریکٹر انکروچمنٹ بشیر صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گجر نالے کے دونوں اطراف 11 کلومیٹر تک تجاوزات گرادی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گجر نالہ 13 کلو میٹر رقبے پر محیط ہے، نالے کے دونوں اطراف سے 13 کلو میٹر تک تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔
بشیر صدیقی نے مزید کہا کہ خاموش کالونی سے زیرو پوائنٹ حاجی مرید گوٹھ تک آپریشن مکمل کرلیا جائے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف جسٹس بلاک پر حملے کے بعد بے قصور وکلاء کے گھروں پر پولیس چھاپوں کا سلسلہ شروع ہونے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی اسلام آباد سے کل تک جامع رپورٹ طلب کر لی ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ الیکشن کے لیئے کئی نشستوں پر امیدواروں کے نام فائنل کر لیئے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے گریڈ 1 سے 19 تک کی 25 فیصد تنخواہیں بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ بچوں کی پروفائل اور حاضری کے عمل کو ڈیجیٹلائز کیا جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ٹکٹس میرٹ پر دیں گے، کوشش ہے اس بار سینیٹ انتخابات میں پیسہ نہ چلے۔
سینیٹ الیکشن کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دیدی۔
خیبر پختون خوا میں سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں امیدواروں سے کاغذاتِ نامزدگی لینے کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ شیخ عظمت سعید کی تقرری کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے کیس دوسرے بینچ کو بھیجنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سرد رہنےکا امکان ہے، لاہور دنیا بھر میں آلودگی کے لحاظ سے آج تیسرےنمبر پر رہا۔
سندھ ہائی کورٹ نے نومبر 2019ء میں ہونے والی 1 ہزار 302 ویکسینیٹرز کی بھرتیوں کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے تمام ویکسینیٹرز کی بھرتیاں غیر قانونی قرار دے دیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب میں تبدیلی کے ا یجنڈے کو عثمان بزدار آگے لے کر چل رہے ہیں۔
پروفیسر سعید خان کا کہنا ہے کہ چائنا کی دوسری ویکسین ’کین سینوبائیو‘ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔
جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی سابق صدر، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شدید مذمت کی ہے۔
راجن پور میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ پر پی ڈی ایم کیوں گھبرا رہی ہے، اوپن بیلٹ سے اپوزیشن کو نقصان نہیں فائدہ ہوگا، قبل از وقت انتخابات کی خواہش رکھنے والے 2023 ء تک صبر کریں۔
راجن پور میں محکمہ وائلڈ لائف نے غیر قانونی شکار کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے 2 نایاب نسل کے پرندے تلور اور شکار کا سامان برآمدکرلیا گیا۔
Comments are closed.