بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: گاڑیوں کا تصادم، تلخ کلامی، گولیاں چل گئیں

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ہونے والی تلخ کلامی کے دوران گولیاں چل گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

گلستانِ جوہر کے علاقے بھٹائی آباد کے قریب 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں گولیاں چل گئیں۔

رات گئے پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ گلستانِ جوہر تھانے میں نوجوان ثقلین عباس کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

ثقلین نے بتایا ہے کہ میں گھر سے سامان کی خریداری کے لیے نکلا تھا کہ ایک تیز رفتار کار نے میری کار کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔

پولیس کے مطابق تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ میں شیخوپورہ موڑ کے قریب عاشر نامی نوجوان کی کریانہ کہ دکان پرحماد اورناصر نامی نوجوان نے آ کر اندھا دھند فائرنگ کی۔

نوجوان نے بتایا کہ میں نے کار سوار شخص کو میرا نقصان ادا کرنے کا کہا تو اس نے فون کر کے اپنے 10 سے 15 مسلح ساتھی بلا لیئے۔

ثقلین کے مطابق اتنے میں پیچھے سے ایک گاڑی آئی جس میں سوار سادہ لباس گارڈز نے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کر دی، فائرنگ کے بعد تمام افراد فرار ہو گئے اور میں بھی جان بچا کر بھاگ آیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.