کراچی کی معروف گارمنٹ فیکٹری نے خود پر لگنے والے الزامات کی تردید کردی جبکہ جعلی خبریں پھیلانے والے گروہ کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا۔
فیکٹری کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے جرائم پیشہ افراد نے ادارے کے خلاف جھوٹے الزامات کی مہم چلائی ہے۔
کمپنی اعلامیے کے مطابق ان کی کمپنی ڈینم ایکسپورٹ کرنے والی سرفہرست کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ ادارے میں ہزاروں کی تعداد میں ملازمین برسر روزگار ہیں اور ادارہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ ادارہ جسمانی اور ذہنی ہراسگی کیخلاف بین الاقوامی معیار کے مطابق کارروائی کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پر زیادتی سے متعلق مبینہ الزامات پر ڈی جی لیبر اور ایس ایس پی کورنگی کی جانب سے تحقیقات کی گئی ہیں اور ان مبینہ الزامات کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوئی اور نہ کوئی ثبوت ملا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ ادارہ بدنیتی پر مبنی اس پروپیگنڈے کی سخت الفاظ میں مذمت اور تردید کرتا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے جعلی خبریں پھیلانے والے گروہ کے خلاف کارروائی کریں۔
Comments are closed.