بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایم ڈی کیٹ کے امتحان ملتوی، صدر پی ایم ڈی سی

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے صدر ڈاکٹر نوشاد اے شیخ نے کہا ہے کہ کونسل نے سیلاب کے باعث ایم ڈی کیٹ کے امتحان ملتوی کردیے۔

صدر پی ایم ڈی سی نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ صوبائی سطح پر ہوں گے اور کوئی ایک یونیورسٹی ماضی کی طرح ٹیسٹ کی ذمہ دار ہوگی۔

جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی دشواریوں اور امیدواروں کو مواقع دینے کے لیے پورٹل دو ہفتے کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم بی بی اس میں داخلوں کے لیے انٹر میں تناسب 65 سے کم کر کے 60 فیصد کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر نوشاد اے شیخ کا کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ میں پاسنگ 55 اور بی ڈی ایس میں 45 کردیے ہیں اس اسے پہلے 65 اور 55 فیصد تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال 50 ارب کا نقصان ہوا کیونکہ طالب علم باہر چلے گئے اور یہاں ٹیسٹ نمبروں کی بنیاد پر داخلہ نہیں دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.