کراچی کا نامور شوٹر لاہور میں گرفتاری کے بعد چھوڑ دیا گیا، شوٹر وصی اقبال کو سابق ایس ایچ او نشتر کالونی نے 4 دن قبل گرفتار کیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق شوٹر وصی اقبال کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا جسے عدالتی بیلف نے برآمد کر کے چھوڑ دیا۔
پولیس حکام نے ایس ایچ او کی اطلاع پر بروقت ایکشن نہ لیا اور خطرناک ملزم رہا ہو گیا۔
وصی اقبال کو لاہور میں بھنڈر نام کے بک میکر نے کراچی سے بلایا تھا، شوٹر وصی اقبال پر 19 افراد کے قتل کے مقدمات ہیں علاوہ ازیں 14مقدمات میں سکھر جیل کاٹ چکا ہے جبکہ اس کا شناختی کارڈ پر نام ارمان تسلیم ہے۔
بک میکر بھنڈر کا تعلق لاہور کے ایک شوٹر گروپ سے ہے، بھنڈر نے وصی اقبال کو لاہور کے شوٹر گروپ سے ملوایا۔
وصی اقبال کو ٹارگٹ ملنے سے قبل سابق ایس ایچ او نشتر کالونی نے گرفتار کیا تھا۔
Comments are closed.