بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کے میچز میں تماشائیوں کی ریکارڈ تعداد اسٹیڈیم پہنچی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کراچی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے مرحلے کے میچز میں تماشائیوں کی ریکارڈ تعداد اسٹیڈیم پہنچی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق چار میچز میں مجموعی طور پر 126,550 تماشائیوں نے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہونے والے میچز کا مجموعی ٹرن آؤٹ 95.3 فیصد رہا۔

کرکٹ بورڈ نے کہا کہ گیٹ منی سے ایک کروڑ تیس لاکھ سیلاب زدگان کے فنڈ میں دیے، کراچی میں ملنے والی سپورٹ پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.