بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے

News of split

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وطن واپس پہنچ گئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بیرون ممالک دوروں اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے بعد براستہ لندن پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کرنے اور ملک کی موجودہ معاشی صورت حال کے علاوہ اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے سے متعلق مشاورت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی طیارے نے نور خان ائربیس پر پر لینڈ کیا، جہاں وزیراعظم کے ساتھ لندن سے اسحاق ڈار،وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، مفتاح اسماعیل  اور دیگر رہنما بھی پاکستان پہنچے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار جلد ہی وزیر خزانہ کے طور پر اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ قبل ازیں کل وہ سینیٹر کا حلف اٹھائیں گے، جس کے بعد وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھالیں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان روانگی سے قبل لندن میں میڈیا ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میں  جس دفتر سے میڈیکل کے لیے آیا تھا آج اللہ تعالیٰ مجھے اسی دفتر میں واپس بلارہا ہے۔

You might also like

Comments are closed.