کراچی بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کے بعد یونیورسٹی روڈ، نیپاچورنگی، سفاری پارک، شاہراہ فیصل اور گورا قبرستان کے قریب پانی کھڑا ہوگیا۔
سرجانی ٹاؤن، جوہر چورنگی، لیاقت آباد، نیوٹاؤن میں بھی یہی صورتحال ہے جبکہ بارش کا سلسلہ آج دن بھر اور کل بھی جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نوری آباد سے بحیرہ عرب تک بارش برسانے والے بادل کا سلسلہ موجود ہے جبکہ تیز بارش کراچی کے اوپر سپر سیل کی وجہ سے ہوئی۔
دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں احتیاطی طور پر بجلی بند کی گئی ہے، بارش کی صورت میں شہری برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں۔
Comments are closed.