کراچی میں صدر، ملیر، لانڈھی، اسٹیل ٹاؤن، گلشن اقبال، اولڈ سٹی ایریا، صفورا، صدر اور ضلع وسطی کے کئی علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔ بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔
بارش کا آغاز ہوتے ہی کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ سڑکیں گیلی ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے 2 گھنٹے جاری رہ سکتا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.