جمعرات 18؍ذیقعد 1444ھ8؍جون 2023ء

کراچی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ڈاکٹر شہزاد بیگ

انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا ہے کہ کراچی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ رواں سال کراچی کی گڈاپ یونین کونسل (یو سی) 4  کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس ملا ہے۔ 

ڈاکٹر شہزاد بیگ کے مطابق ماحولیاتی نمونہ 15 مئی کو گڈاپ ٹاؤن یو سی 4 سہراب گوٹھ سے لیا گیا تھا۔ پاکستان پولیو پروگرام پولیو وائرس کو جنوبی کے پی اضلاع تک محدود کرنے میں کامیاب رہا۔ 

انہوں نے کہا کہ رواں سال اب تک پاکستان میں پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ مثبت ماحولیاتی نمونے لاہور، ہنگو، پشاور، ڈی آئی خان اور بالائی جنوبی وزیرستان میں رپورٹ ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.