نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
اضافے کی منظوری گزشتہ مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی گئی۔
نیپرا نے فیصلہ نوٹی فکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔
نیپرا کے مطابق اضافی وصولیاں مئی سے جولائی 2023 کے دوران کی جائیں گی۔
نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا۔ وفاقی حکومت نے ملک میں یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کے لیے نیپرا سے رجوع کیا تھا۔
بجلی کے لائف لائن صارفین پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔
Comments are closed.