کراچی کے فرئیر ہال میں سجا ہے پرانی اور نایاب گاڑیوں کا میلہ، ایسی گاڑیاں جو آپکو عام سڑکوں پر شاید ہی نظر آئیں، ان کے مالکان نے کس طرح اس خزانے کو اب تک سنبھال کر رکھا ہے۔
کراچی میں سجے نایاب گاڑیوں کے اس میلے میں 100 کے قریب گاڑیاں موجود ہیں، جو کئی دہائیاں پرانی ہونے کے باوجود آج بھی اپنی اصل حالت میں موجود ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ شہر میں اس طرح کی نمائش سے نہ صرف گاڑیوں کے مالکان کی حوصلہ افزائی ہوگی، بلکہ لوگوں کو بھی ایسی بیش قیمت اور قابل قدر گاڑیاں دیکھنے کا موقع ملے گا۔
ان گاڑیوں کو نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر پر بھی پذیرائی ملنی چاہیے۔ نمائش میں رولز رائس، پورشے، فراری، مرسڈیز، پونٹیاک سمیت مختلف نایاب گاڑیاں موجود ہیں۔
Comments are closed.