کراچی کے شمالی علاقوں میں بوندا باندی اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد کے شمال مشرق میں گرمی کے باعث تھنڈر سیلز بن رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن، گڈاپ، ایئرپورٹ اور اطراف کے قریب بجلی بھی ان ہی تھنڈر سیلز کے باعث چمک رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے شمالی حصے میں بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 25 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔
Comments are closed.