کراچی کے علاقے لانڈھی میں حلقہ این اے 240 کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب آج ہوگا، پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے امیدوار محمد ابوبکر اپنی جماعت کی نشست دوبارہ حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں جبکہ مہاجر قومی موومنٹ کے رفیع الدین فیصل اور پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے شبیر قائم خانی ان کے مقابلے میں موجود ہیں۔
قومی اسمبلی کی یہ نشست جیتنے کے لئے پیپلزپارٹی کے ناصر لودھی اور تحریک لبیک کے کاشف قادری بھی ڈٹے ہوئے ہیں جبکہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی مقابلے میں موجود نہیں۔
ضمنی انتخاب کے لئے حلقے میں گزشتہ روز ہی پولنگ کا سامان پہنچا دیا گیا تھا۔ یہ نشست ایم کیو ایم پاکستان کے اقبال محمد علی خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
Comments are closed.